بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

آئی سی سی ویمنزکرکٹ: پاکستان نے بیس سال بعد نیوزی لینڈ کو شکست دی

اشتہار

حیرت انگیز

شارجہ : پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ویمنز ٹیم کے درمیان شارجہ میں کھیلا جانے والا ون ڈے سیریز کا تیسرا اور آخری میچ پاکستان نے5وکٹوں سے جیت لیا، بیس سال بعد پاکستان کی یہ پہلی فتح ہے، سیریز نیوزی لینڈ ٹیم پہلے ہی جیت چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شارجہ میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے بالآخر نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے میچز میں فتح کا مزہ چکھ ہی لیا، ون ڈے سیریز کیوی ویمنز ٹیم کے نام رہی لیکن آخری میچ میں پانچ وکٹوں سے کامیابی نے گرین شرٹس کے حوصلے بڑھا دیئے ہیں۔

آئی سی سی ویمنز چیمپیئن شپ میں نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان ٹیم نے شاندار کم بیک کیا۔

قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو ایک سو پچپن رنز پر ڈھیر کردیا، ثناء میر نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے چار شکار کیے، ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹرز نے ذمہ داری دکھائی۔ جلد بازی کے بجائے سنبھل کر کھیلا۔


مزید پڑھیں: لارڈز، انگلینڈ نے بھارت کو ہرا کرویمنزکرکٹ ورلڈ کپ جیت لیا


کھلاڑیوں کو وقتی طور پرمشکلات ضرور درپیش آئیں لیکن کھلاڑیوں نے ہمت نہ ہاری، قومی ویمنز ٹیم نے156رنز کا ہدف پانچ وکٹوں میں حاصل کیا۔ سیریز دو ایک سے نیوزی لینڈ تو جیت گیا لیکن پاکستان نےبیس سال میں پہلی مرتبہ نیوزی لینڈ کو شکست کا مزہ چکھا دیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں