جمعہ, فروری 13, 2026
اشتہار

آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈ کپ کا آغاز آج سے ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈ کپ کا آغاز آج سے گوہاٹی میں ہوگا، افتتاحی میچ بھارت اورسری لنکا آمنے سامنے ہوں گے۔

رپورٹس کے مطابق آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈ کپ میں 8 ٹیمیں شریک ہیں جن میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، انگلینڈ، پاکستان، سری لنکا، بنگلہ دیش اور بھارت شامل ہیں۔

قومی ٹیم اپنی مہم کا آغاز 2 اکتوبر کو بنگلہ دیش کے خلاف میچ کھیل کر کرے گی، پاکستانی ویمن ٹیم اپنے تمام میچز سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں کھیلے گی۔

پاکستانی ویمن ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے کہا ہے کہ ہم نے کولمبو میں ٹریننگ سیشنز میں حصہ لیا ہے اور میں کھلاڑیوں کی توانائی اور کمٹمنٹ سے مطمئن ہوں۔

انہوں نے کہا کہ جس شعبہ میں محنت کی ضرورت تھی بہت محنت کی ہے، نتیجہ بھی نظر آرہا ہے، ورلڈ کپ بہت بڑا پلیٹ فارم ہے، ڈٹ کر کھیلنا ہمارا فوکس ہے۔

پاکستانی ٹیم کی کپتان نے مزید کہا کہ کوشش ہو گی پلانز پر عمل کرکے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کریں۔

ایشیا کپ فائنل میں پاکستان نے بھارت کے خلاف کیا بڑی غلطی کی؟ شعیب اختر بول پڑے

واضح رہے کہ پاکستانی ویمن ٹیم میں کپتان فاطمہ ثنا کے علاوہ منیبہ علی، صدف شمس، نتالیہ پرویز، ایمان فاطمہ، ڈیانا بیگ، سدرہ امین، عالیہ ریاض، شوال ذوالفقار، رامین شمیم، سدرہ نواز، عمیمہ سہیل، سیدہ عروب شاہ، نشرہ سندھو اور سعدیہ اقبال شامل ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں