ہفتہ, جولائی 18, 2026
اشتہار

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ فائنل: بھارت کا جنوبی افریقہ کو جیت کیلیے 299 رنز کا ہدف

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی (2 نومبر 2025): آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے فائنل میں میزبان بھارت نے جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے  299 رنز کا ہدف دیا ہے۔

ممبئی میں کھیلے جا رہے آئی سی سی ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارتی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 298 رنز بنائے اور یوں پروٹیاز کو جیت کے لیے 299 رنز کا ہدف ملا ہے۔

بھارتی ٹیم کو پہلی وکٹ پر سنچری پارٹنر شپ ملی۔ 104 کے مجموعہ پر سمرتی مندھانا 45 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔ دوسری وکٹ کے لیے بھارتی بیٹرز نے 62 رنز جوڑے۔ 166 کے مجموعہ پر دوسری اوپنر شفالی ورما 87 رنز بنا کر پویلین لوٹیں۔ دپتی شرما نے 58 رنز کی اننگ کھیلی۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے ایابونگا کھکا نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ نونکولولیکو، نادائن ڈے اور چولی ٹریون نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل میچ اور ٹاس بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہوا۔ جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر گیلی وکٹ کا فائدہ اٹھانے کے لیے پہلے بولرز کو آزمانے کا فیصلہ کیا۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں آئی سی سی ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ کی 52 سالہ تاریخ میں پہلی بار فائنل میں پہنچی ہیں۔

اگر آج بھارتی ویمنز ٹیم فائنل جیتتی ہے تو بھارت کے پاس بیک وقت آئی سی سی کی تین ٹرافیاں آ جائیں گی۔ گزشتہ برس آئی سی سی ٹی 20 مینز ورلڈ کپ اور رواں برس آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی کی ٹرافیاں بی سی سی آئی کے شوکیس میں موجود ہیں۔

دوسری جانب اگر جنوبی افریقی ٹیم یہ ٹرافی جیتتی ہے تو پہلی بار اس کے پاس دو آئی سی سی ٹرافیاں اکٹھی ہو جائیں گی۔ رواں برس جنوبی افریقہ مینز ٹیم نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو ہرا کر یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں