(یکم اکتوبر 2025): مودی سرکار نے ایشیا کپ کے بعد اب ویمنز ورلڈ کپ کو بھی نشانے پر رکھ لیا جس کا بھارتی صحافی نے بھانڈا پھوڑ دیا۔
بھارت کا جنٹلمین کھیل کرکٹ سے کھلواڑ جاری ہے۔ حال ہی میں یو اے ای میں کھیلے گئے ایشیا کپ کو سیاست سے آلودہ کرنے کے بعد اب مودی سرکار نے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کو اپنے نشانے پر رکھ لیا ہے۔
آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں اتوار 5 اکتوبر کو کولمبو میں روایتی حریفوں کے درمیان میچ کھیلا جانا ہے۔ تاہم پاکستان دشمن مودی سرکار نے اس میچ میں بھی کھیل کی روح کو مجروح کرنے شرمناک منصوبہ بنا رکھا ہے، جس کا بھانڈا خود بھارتی صحافی نے پھوڑ دیا ہے۔
بھارت کے نامور صحافی بوریا مجمدار نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایشیا کپ میں ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرے سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔
بوریا مجمدار نے لکھا کہ 5 اکتوبر کو کولمبو میں ہونے والے پاک بھارت میچ میں سوائے صنف کی تبدیلی کے کوئی تبدیلی نہیں ہوگی اور یہ ایشیا کپ میں کھیلے جانے والے پاک بھارت ٹاکروں کا ری پلے ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ میں جس طرح بھارتی کپتان نے ٹاس کے وقت پاکستانی کپتان اور ٹیم نے حریف کھلاڑیوں سے ہاتھ نہیں ملایا۔ اسی طرح ویمنز ورلڈ کپ میں بلیو شرٹ کپتان پاکستانی کپتان اور کھلاڑی پاکستانی ٹیم سے ہاتھ نہیں ملائیں گے۔
بھارتی صحافی نے کہا کہ مینز کے بعد ویمنز کرکٹ کے مقابلے میں وہ کھیل کو سیاست سے داغ دار کیا جائے گا۔
The India-Pakistan game in Colombo will not be another cricket match. It will be a continuation of the Asia Cup, and the only thing that changes is the gender. From men to women – that’s the only change. There will be no handshakes, lots of off-field drama and heightened stakes. https://t.co/FbS09amYKt
— Boria Majumdar (@BoriaMajumdar) October 1, 2025
واضح رہے کہ ایشیا کپ 2025 میں فائنل سمیت روایتی حریفوں کے درمیان تین مقابلے ہوئے، تاہم بھارتی کپتان سوریہ کمار یادیو نے تینوں میچوں میں ٹاس کے وقت اپنے پاکستانی ہم منصب سلمان علی آغا سے ہاتھ نہیں ملایا جب کہ میچ کے بعد میدان میں بھارتی کھلاڑیوں نے بھی پاکستانی ٹیم سے مصافحہ نہیں کیا۔
اسی ٹورنامنٹ میں سوریا کمار یادیو نے آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سیاسی گفتگو کی جس پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ان پر جرمانہ بھی عائد کیا۔
فائنل جیتنے کے بعد بھارتی ٹیم نے اسپورٹس مین اسپرٹ کو پیروں تلے روندتے ہوئے اے سی سی کے صدر محسن نقوی سے صرف اس وجہ سے ٹرافی لینے سے انکار کر دیا کہ وہ پاکستانی ہیں۔ تاہم اس کے نتیجے میں بھارت اب تک ٹرافی سے محروم ہے۔


