کولمبو: آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ میں پاکستان اور انگلینڈ کا میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا، دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ مل گیا۔
ویمنز ورلڈکپ میں بارش کے باعث پاکستان ویمنز ٹیم کےلیے اہمیت کا حامل میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا، انگلینڈ ویمنز ٹیم کو شکست دینے کا اچھا موقع پاکستان کے ہاتھوں میں آکر چلا گیا، دونوں ٹیموں کو 1، 1 سے نوازا گیا۔
بارش کے باعث پاکستان اور انگلینڈ کا میچ جب روکا گیا تو پاکستان نے 6.4 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 34 رنز بنالیے تھے اور اسے جیت کےلیے مزید 97 رنز درکار تھے۔
ڈی ایل ایس قانون کے تحت پاکستان ویمنز ٹیم کو انگلش خواتین سائیڈ کے خلاف 31 اوورز میں 113 رنز کا ہدف ملا تھا۔
انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلے کھیل کر 31 اوورز میں 133 رنز بنائے تھے، چارلی ڈین 33 رنز بناکر نمایاں بیٹر رہیں۔
پاکستانی کپتان کپتان فاطمہ ثنا نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کی، سعدیہ اقبال نے 2 وکٹیں اپنے نام کیں، بارش کے باعث میچ کو 31، 31 اوورز فی اننگز تک محدود کیا گیا تھا۔
ویمنز ورلڈ کپ میں سری لنکا اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش کے باعث ختم
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


