تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

آئس کریم میں کورونا وائرس کی موجودگی کا انکشاف

بیجنگ: چین میں ایک فوڈ کمپنی کی آئس کریم میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد حکام نے ہزاروں مصنوعات کو ضبط کرلیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شمالی چین کی فوڈ کمپنی کی تیار کردہ آئس کریم میں کورونا وائرس کی موجودگی کے انکشاف کے بعد حکام نے ہزاروں مصنوعات ضبط کرلی ہیں۔

فوڈ کمپنی نے رواں ہفتے میونسپل سینٹر کو آئس کریم کے نمونے بھیجے تھے اور ان تمام میں کورونا کے تمام ٹیسٹ مثبت آئے تھے۔

وبائی امور کی تحقیقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ کمپنی نے آئس کریم کے بیچ کو جس خام مال کا استعمال کرتے ہوئے تیار کیا تھا اس میں نیوزی لینڈ سے درآمد شدہ دودھ پاؤڈر اور یوکرین سے درآمد کردہ دہی پاؤڈر شامل ہیں۔

اس ضمن میں یونیورسٹی آف لیڈز کے وائرولوجسٹ ڈاکٹر اسٹیفن گریفن کا کہنا ہے کہ ہمیں اس واقعے سے خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے، ایسا شاید کسی انسانی رابطے کی وجہ سے ہی ہوا ہو۔

ان کا کہنا تھا امکانات ہیں کہ ایسا پروڈکشن پلانٹ میں کسی مسئلے کی وجہ سے ہوا ہو اور ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ اس کا تعلق فیکٹری میں حفظان صحت سے ہو۔

انہوں نے آئس کریم پر کورونا وائرس ہونے سے متعلق سے کہا کہ آئس کریم میں چکنائی موجود ہوتی ہے جب کہ اسے انتہائی کم درجہ حرارت میں رکھا جاتا ہے اور شاید اسی وجہ سے وائرس اس کی سطح پر آسانی سے زندہ تھا۔

Comments

- Advertisement -