بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

کراچی، بیٹے اور شوہر کی مدد سے آئس نشہ فروخت کرنے والی خاتون گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ پولیس نے شہر قائد کے علاقے سہراب گوٹھ سے شاطر خاتون آئس اسمگلر کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔

پولیس حکام کے مطابق خاتون پولیس کو چکما دینےکیلئےرکشہ میں منشیات فروخت کرتی تھی، منشیات سپلائی کرنے کے دوران بیٹا یا شوہر رکشا چلا رہا ہوتا تھا تاکہ کسی کو شک نہ ہو۔

پولیس کے مطابق خاتون بلوچستان سے آئس اور دیگر منشیات لاکر کراچی کے پوش علاقوں اور یونیورسٹیز میں فروخت کرتی تھی۔ آئس ڈیلر کی شناخت گل بی بی جبکہ اُس کے ساتھی کی شناخت عنایت کے نام سے ہوئی۔

- Advertisement -

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے آئس اور دیگر منشیات برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس افسر کے مطابق منشیات ڈیلرز کا یہ گروہ اس سے پہلے دو بار گرفتار ہوچکا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی پوش علاقوں کے نوجوانوں اور مختلف جامعات کے طالب علموں کو آئس نشہ فروخت کرنے والے ملزمان کو پولیس حراست میں لے چکی ہے۔

سندھ پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر گزشتہ برس فیس بک پیج کے ذریعے آئس نشہ فروخت کرنے والے ملزمان کو حراست میں لیا تھا، علاوہ ازیں ایک اور کارروائی میں 15 رکنی گروہ کو گرفتار کیا تھا جو مختلف یونیورسٹیز میں منظم طریقے سے نشہ فروخت کرتا تھا، گروہ میں خواتین بھی شامل تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں