site
stats
پاکستان

ًٰٰایم کیو ایم اور پی ایس پی کے درمیان برف پگھل گئی

کراچی: فاروق ستار اور مصطفی کمال کے درمیان جمی برف پگھلنے لگی، دونوں سرابرہوں نے مصافحہ کیا اور مسکراہٹوں کے تبادلے کے ساتھ گفتگو بھی کی.

تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی میں منعقد کردہ سیمینارمیں مدعو مہمان خصوصی میں شامل متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار اور پاک سرزمین کے چیئرمین مصطفی کمال برابر کی نشست پربیٹھے .

قومی یکجیتی کے سیمنارکے موقع پر مصطفیٰ کمال نے ڈاکٹر فاروق ستار سے مصافحہ بھی کیا اور دونوں کے درمیان مسکراہٹوں کا تبادلہ بھی ہوا.

علاوہ ازیں دونوں پارٹیوں کے سربراہان کے درمیان چند جملوں پر مشتمل گفتگو بھی ہوئی.دورانِ گفتگو مصطفی کمال نے فاروق ستار کی خیریت دریافت کرتے ہوئے پوچھا کہ فاروق بھائی آپ کی طبیعت کیسی ہے ؟سربراہ ایم کیو ایم پاکستان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر ہے میں بالکل ٹھیک ہوں، چئیرمین پاک سر زمین نے کہا کہ ایکسیڈنٹ کے بعد آپ کو چوٹیں آئیں تھی کیا زخم بھر گئےہیں، فارو ق ستار نے کہا کہ جی الحمد اللہ میں اب صحت مند ہوں۔

یاد رہے کہ دونوں پارٹیوں کے سربراہ پہلے متحدہ قومی موومنٹ سے وابستہ تھے، تاہم گذشتہ سال 3 مارچ کی مشہور زمانہ تقریر کے بعد 23 مارچ کو سابق مئیر کراچی مصطفی کمال نے اپنی الگ تنظیم کا اعلان کردیا تھا.

بعد ازاں 22 اگست 2016 کے ناخوشگوار واقعے کے بعد فاروق ستار نے بانی ایم کیو ایم سے اظہار لاتعلقی کے بعد “لندن” سے اپنی راہیں‌ جدا کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی باگ ڈور سنبھال لی تھی.

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top