بدھ, جولائی 22, 2026
اشتہار

ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس کی چرس اور آئس اسمگلنگ کے خلاف پشاور اور ملتان ہوائی اڈوں پر کارروائیاں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (02 نومبر 2025): ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس نے چرس اور آئس اسمگلنگ کے خلاف پشاور اور ملتان ہوائی اڈوں پر کامیاب کارروائیاں کی ہیں۔

اے ایس ایف نے اپنی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے آج پھر منشیات اسمگلنگ کی 2 الگ الگ کوششوں کو ناکام بنا دیا ہے، یہ کارروائیاں پشاور اور ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹس پر کی گئیں، جہاں اے ایس ایف اہلکاروں نے مسافروں کے سامان کی کمال مہارت سے تلاشی کے دوران منشیات برآمد کیں۔

پشاور ایئرپورٹ پر ایک مسافر کے جوتوں کے اندر سے خفیہ طور پر چھپائی گئی 823 گرام چرس جب کہ ملتان ایئرپورٹ پر ایک اور مسافر کے سامان سے 926 گرام آئس ہیروئن برآمد کی گئی، جو بیگ کے اندر بڑی ہوشیاری سے چھپائی گئی تھی۔ دونوں مسافر بیرون ملک، بالترتیب دبئی اور شارجہ روانہ ہو رہے تھے۔

تربت: سرحد پار کرنے کی کوشش میں خواتین سمیت 29 افغان شہری گرفتار

ترجمان ایئرپورٹس سیکیورٹی کے مطابق گرفتار ملزمان کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس (ANF) کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں