پیر, جنوری 19, 2026
اشتہار

کراچی : ایک کروڑ سے زائد مالیت کی آئس برآمد، 2 اسمگلر گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : موچکو پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک کروڑ روپے مالیت کی اسمگل شدہ آئس برآمد کرلی، دو اسمگلروں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

اے آروائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں اسمگل کی جانے والی 1کروڑ سے زائد مالیت کی 5 کلو آئس پکڑی گئی۔

کراچی کے علاقے کیماڑی میں موچکو چوکی پولیس نےخفیہ اطلاع پر کارروائی کی جس میں 2ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

اس حوالے سے ایس ایس پی کیماڑی امجد شیخ نے میڈیا کو بتایا کہ بروقت کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مہلک منشیات کی ترسیل کو ناکام بنادیا گیا۔

پولیس کے مطابق 5 کلو منشیات آئس موٹر سائیکل پر اسمگل کی جارہی تھی، موچکو چوکی پولیس نے خفیہ اطلاع پر دو ملزمان کو گرفتار کیا۔

گرفتار ملزمان وندر سے کراچی منشیات کی ترسیل کرتے تھے، برآمد کی جانے والی آئس پوش علاقوں میں سپلائی کی جاتی تھی۔

ملزمان کی شناخت اسحاق اور مظہر کے نام سے ہوئی ہے، ملزمان کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ بھی حاصل کرلیا گیا ہے۔

ان کے خلاف پہلے ہی 6 سے زائد منشیات اور اسلحہ رکھنے کے مقدمات مختلف تھانوں میں درج ہیں، تھانہ موچکو میں ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید پڑھییں : پشاور سے کراچی منشیات اسمگل کرنے والا اہم نیٹ ورک پکڑا گیا

یاد رہے کہ اس سے قبل کراچی میں انسداد منشیات ٹاسک فورس اور پیر آباد پولیس نے ایک مشترکہ کارروائی میں بین الصوبائی منشیات اسمگلروں کا نیٹ ورک بے نقاب کرتے ہوئے 2 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا تھا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی آلٹو کار سے 145 کلو منشیات کی کھیپ برآمد ہوئی تھی، ملزمان میں محمد علی اور ضیاءالرحمان شامل ہیں۔

ملزمان سے پکڑی گئی منشیات کی عالمی منڈی میں قیمت ڈیڑھ کروڑ روپے سے زیادہ ہے، ملزمان پشاور کے رہائشی اعجاز اور صوابی کے رہائشی قیصر سے منیشات لے کر کراچی آتے تھے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں