تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

آگ اگلنے والا پہاڑ تفریحی مقام بن گیا، ویڈیو دیکھیں

آئس لینڈ میں لاوا اگلنے والا آتش فشاں پہاڑ تفریحی مقام بن گیا جہاں شہری بڑی تعداد میں پہنچ کر تصاویر بنوارہے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق آئس لینڈ میں ایک پہاڑ سے لاوا ابلنا شروع ہوا تو شہریوں نے بجائے اس مقام سے دور جانے کے وہیں آنا شروع کیا اور اسی جگہ تصاویر بنوا کر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

رپورٹ کے مطابق دن کے وقت روزانہ ہزاروں افراد یہاں آتے جس کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں۔

سیاح، سائنس دان اور مقامی شہری لاوا ابلتے پہاڑ کے سامنے تصاویر بنا کر قدرت کے انوکھے عمل کو اپنے لیے یادگار بنا رہے ہیں۔

اس حوالے سے انٹرنیٹ پر کئی ویڈیو وائرل ہوئیں جن میں سے ایک شہری کو یہاں انڈا ابالنے جبکہ دوسرے کو ہاٹ ڈاگز بناتے دیکھا جاسکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -