تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

تمام فضائی عملہ فارغ؛ ایئرلائن نے پائلٹس کو کیبن کریو بنا دیا

یورپی ملک آئس لینڈ میں فضائی کمپنی نے پائلٹس کو ہی فضائی میزبان بناتے ہوئے مسافروں کی خدمات ان کے سپرد کردیں۔

یہ حیران کن فیصلہ فضائی کمپنی اور کیبن کریو ایسوسی ایشن کے مابین طویل عرصے سے جاری مذکرات کی ناکامی کے نتیجے میں کیا گیا ہے۔

کورونا وبا سے ایوی ایشن صنعت کو پہنچنے والے شدید مالی نقصان پر فضائی کمپنی نے تمام فضائی میزبانوں کو نوکریوں سے فارغ کر دیا۔

Icelandair orders pilots to take over after dismissing all its ...

کمپنی نے اپنی بقا اور بزنس کو برقرار رکھنے کے لیے غیر معمولی اقدامات کے تحت پائلٹس کو مسافروں کی خدمات پر مامور کر دیا ہے۔

کمپنی پالیسی کے تحت ایسے پائلٹس جن کے پاس طیارہ اڑانے کی ذمہ داری نہیں ہو گی اور وہ ریزرو کے طور پر کمپنی میں موجود تھے انہیں نوکریوں سے فارغ کرنے کے سخت ترین فیصلے بچاتےہوئے متبادل کام دے دیا گیا ہے۔

اب 20 جولائی سے ایسے پائلٹس طیارہ اڑانے کے بجائے فضائی میزبانی کے فرائض انجام دیں گے اور دوران پرواز کریبن کریو کی تمام سروسز ان کے سپرد رہیں گی۔

Comments

- Advertisement -