The news is by your side.

Advertisement

پاناما پیپرز: آئی سی آئی جے کا پاکستانیوں اور دیگرکا مزید ڈیٹا شائع نہ کرنے کا اعلان

لاہور:آئی سی آئی جے کے آن لائن ایڈیٹرہمیش بولینڈرڈر کاکہناہے کہ پانامالیکس کے دوسرے ایڈیشن میں دو سو ساٹھ پاکستانیوں کے نام ہیں، مزیدڈیٹاجاری کرنے کاکوئی ارادہ نہیں۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی آئی جے کے آن لائن ایڈیٹرہمیش بولینڈرڈرنے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کی، انہوں نے کہاکہ پانامالیکس کے دوسرے ایڈیشن میں دو سو ساٹھ پاکستانیوں کے نام شامل ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پانامالیکس کا اب تک جاری کیاگیاڈیٹا جامع ہے وہ مزید ڈیٹاجاری کرنے کاارادہ نہیں رکھتے۔

ہمیش بولینڈرڈرکاکہناتھاکہ آف شورکمپنیوں کےسلسلےمیں ایک کروڑ سے زائد فائلیں ہیں، جن میں پاور آف اٹارنی کے معاہدے اور دیگر دستاویزات شامل ہیں۔


پاناما لیکس کی دوسری قسط : جنگ گروپ کے میر شکیل الرحمان کا نام بھی شامل


آئی سی آئی جے نے گزشتہ رات پاناما پیپرز سے ایک اور فہرست شامل کی تھی جس میں دنیا بھر کے مقبول نام شامل ہیں جو کہ دو لاکھ سے زائدخفیہ آف شور کمپنیوں کے مالک ہیں۔

پانامہ لیکس کی جانب سے جاری کردہ دوسری فہرست کے بعد اس میں شامل پاکستانیوں کی تعداد لگ بھگ 400 ہوگئی ہے جن میں کئی پاکستانی سیاستدان، جنگ گروپ کے مالک میر شکیل الرحمن، وزیراعظم کی بیتے اور بیٹی اور کئی بڑے کاروباری اور سرکاری نام شامل ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں