تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

عالمی عدالت انصاف کلبھوشن یادیو کیس کا فیصلہ آج سنائے گی

ہیگ: عالمی عدالت انصاف نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے متعلق دائر کردہ بھارتی درخواست کا فیصلہ آج سنانے کا اعلان کیا ہے‘ فیصلہ پاکستانی وقت کے مطابق تین بجے سنایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی پاکستان میں سزائے موت رکوانے کے لیے بھارت نے نیدر لینڈ کے شہر ہیگ میں قائم عالمی عداالت انصاف میں درخواست دائر کی تھی۔


عالمی عدالت کلبھوشن کا کیس نہیں سن سکتی، بھارتی درخواست مسترد کی جائے، پاکستان، فیصلہ محفوظ


 بھارت  نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ کلبھوشن یادیو ہمارا شہری ہے جسے پاکستان نے اغوا کیا اور اس پر دہشت گردی کے الزامات عائد کرکے، یک طرفہ ٹرائل کے بعد بغیر قونصلر رسائی کے اسے سزائے موت دینا چاہتا ہے، عالمی عدالت اپنا اختیار استعمال کرتے ہوئے پھانسی کی سزا پر عمل درآمد رکوائے۔

جواب میں عالمی عدالت نے پاکستانی حکام کو طلب کیا، درخواست کی سماعت ہوئی جہاں  بھارتی اور پاکستانی وکلا نے اپنے اپنے دلائل پیش کیے، پاکستانی وکلا نے کہا کہ مذکورہ کیس عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) کے دائرہ اختیار میں ہی نہیں آتا، عدالت درخواست مسترد کرے۔

دونوں وکلا کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا اوراب عدالت نے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ یہ فیصلہ آج بروزجمعرات کوسنایا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق عالمی عدالت انصاف کے جج رونی ابراہم اس کیس کا فیصلہ سنائیں گے، پاکستانی وقت کےمطابق یہ فیصلہ سہ پہر 3 بجے سنایا جائےگا۔

خیال رہے کہ بھارتی شہری کلبھوشن یادیو کو پاکستان میں دہشت گردی پرگرفتارکیا گیا تھا، کلبھوشن نے پاکستان میں دہشت گردی کا اعتراف بھی کیا تھا، فوجی عدالت کی جانب سے کلبھوشن کو سزائےموت سنائی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -