تازہ ترین

جی ایچ کیو پر حملے میں ملوث ایک اور خاتون کی شناخت ہوگئی

راولپنڈی : جی ایچ کیو پر حملے کی تحقیقات...

رجب طیب اردوان کی تاریخی کامیابی، پھر صدر منتخب

انقرہ : ترکیہ کے صدارتی انتخاب کے دوسرے اور...

حکومت نے پی ٹی آئی کیساتھ مذاکرات سے صاف انکار کر دیا

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے پاکستان تحریک...

ٹکٹ ہولڈر چوہدری اقبال اور ملک خرم علی نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد/سرگودھا: پی ٹی آئی رہنما ملک خرم علی...

انسانی حقوق کے کارکن اورسینئر صحافی آئی اے رحمان انتقال کرگئے

لاہور : انسانی حقوق کے کارکن اورسینئر صحافی آئی اے رحمان انتقال کرگئے ، وہ شوگر اور بلڈ پریشر کے مرض میں مبتلا تھے۔

تفصیلات کے مطابق انسانی حقوق کے کارکن اورسینئر صحافی آئی اے رحمان انتقال کرگئے ، ان کی عمر 90 برس تھی ، خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی اےرحمان کوطبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا، وہ شوگر اور بلڈ پریشر کے مرض میں مبتلا تھے۔

خاندانی ذرائع نے کہا ہے کہ آئی اے رحمان کی نماز جنازہ کا اعلان کچھ دیرمیں کیا جائے گا۔

خیال رہے آئی اے رحمان 1930 میں ہریانہ میں پیدا ہوئے، وہ تقریباً 65 برس صحافت سے وابستہ رہے، آئی اے رحمان نے صحافت کے کیرئیر کا آغاز ایک اخبارمیں بطور رپورٹر کیا اور انہوں نے صحافت کے پلیٹ فارم سے ملک کے مختلف مسائل کواجاگرکیا۔

آئی اے رحمان تقریباً 2 دہائی تک ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان کےڈائریکٹر رہے جب کہ 2017 تک ایچ آرسی پی میں سیکرٹری جنرل بھی رہے۔

سیاسی رہنماؤں وزیرخار جہ شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری کی جانب سے سینئر صحافی آئی اے رحمان کے انتقال پر اظہار افسوس کیا گیا ۔

آصف زرداری اور بلاول بھٹو نے آئی اے رحمان کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہارکیا، بلاول نے کہا کہ آئی اے رحمان کے ناگہانی انتقال کی خبر میرے لیئے اور ہر محبِ وطن پاکستانی کے لیئے صدمے کا باعث ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپنے پیغام میں کہا کہ معروف صحافی،کالم نگار اور ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان کےسابقہ سیکریٹری جنرل آئی اے رحمان کےانتقال کا سن کر افسوس ہوا، ملک آج ایک دانشور، عظیم رہنما اور انسانی حقوق اور مساوات کے علمبردار سے محروم ہو گیا ہے، ان کی خدمات کوہمیشہ یادرکھا جائے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بھی آئی اے رحمان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا آئی اے رحمان تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہےگا ۔

Comments