بدھ, جنوری 21, 2026
اشتہار

شناختی کارڈ پر جعلی سمز کا اجرا، شہریوں کےلیے اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

شہری ہوشیار ہوجائیں ان کے شناختی کارڈ پر بھی کسی جعلی سم کا اجرا ہوسکتا ہے، اس سے متعلق معلومات شہریوں کو بڑی پریشانی سے بچاسکتی ہے۔

خاتون کے شناختی کارڈ پر دوسرے لوگوں کو سمز جاری کرنے کا انکشاف سامنے آیا ہے، مذکورہ واقعہ سامنے آنے کے بعد پی ٹی اے کی جانب سے خاتون کے شناختی کارڈ پر جعلی سمز اجرا کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ذاتی معلومات کا تحفظ، پی ٹی اے نے شہریوں کو خبردار کر دیا

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور این سی سی آئی اے نے مشترکہ طور پر شیخوپورہ میں موبائل کمپنی کے فرنچائز پر چھاپہ مارا۔

چھاپے میں 150 سمز، 2 موبائل فون، لیپ ٹاپ اور 5 بی وی ایس ڈیوائسز برآمد کرلی گئیں جبکہ فرنچائز کے مالک اور ایک ملازم کو گرفتار کیا گیا، ان کےخلاف ایف آئی آر کے اندراج کے بعد مزید تحقیقات جاری ہے۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ غیرقانونی سم اجرا کےخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، اس سلسلے میں شہری اپنی شکایات ہیلپ لائن 55055 یا 0800 پر درج کرائیں۔

پی ٹی اے نے موبائل سم کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا، صارفین کیلیے بڑی خبر

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں