آئیڈیاز:خیال سے تکمیل تک -
The news is by your side.

Advertisement

آئیڈیاز:خیال سے تکمیل تک

کراچی : سولہ سال قبل شہر قائد کے ایکسپو سنٹر میں ’آئیڈیاز‘ کے نام سے اک سفر کا آغاز کیا گیا تھا‘ آج یہ نمائش دنیا کی بڑی اور اہم دفاعی نمائشوں میں شمار ہوتی ہے‘ رواں سال منعقد ہونے والی آئیڈیاز 2016 دفاعی تجارت بڑھانے کے سلسلے کی یہ نویں نمائش ہے۔

پہلی بار اس نمائش کا انعقاد سن 2000 میں کیا گیا تھا جس کے بعدسے اب تک اس نمائش میں آ نے والے شرکاء اور اس کی کامیابی کے تناسب میں ہر مرتبہ اضافہ دیکھنے میں آتا ہے۔

آئیڈیاز2016


آئیڈیاز خطے کی بڑی نمائشوں میں شامل ہے ‘ نمائش میں 418 مندوبین شرکت کررہے ہیں اور 9 نئے ممالک اس نمائش میں حصہ لے رہے ہیں۔

آئیڈیا ز 2016 میں 14 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہونے کا امکان ہے ‘ آخری نمائش میں دو ایم او یوز پر دستخط کیے گئے تھے، رواں سال دو ہالز محض چین کی مصنوعات کے لیے مختص ہیں۔

آئیے نظر ڈالتے ہیں سالہائے گزشتہ میں ہونے والی دفاعی نمائشوں پر

ideas-post-2

آئیڈیا ز 2014


آئیڈیاز 2014 دسمبر 1 سے 4 تک جاری رہی، یہ ا س سیریز کی آٹھویں نمائش تھی جس میں پچاس ملکوں سے 88 غیر ملکی دفاعی وفد شریک ہوئے تھے۔

غیر ملکی وفود میں سے 47 وفود نے اپنے اپنے ممالک کی اعلیٰ ترین دفاعی شخصیات کی سربراہی میں شرکت کی جن میں وزرائے دفاع‘ سیکرٹری دفاع یا سروسز چیف شامل تھے۔

آئیڈیا 2014 میں کل 333 نمائش کنندہ اپنی مصنوعات کے ہمراہ شامل تھے جن میں سے 256 غیر ملکی اور 77 پاکستانی تھے۔

نمائش میں پاکستان کی جانب سے پیش کی جانب والے اہم ترین ہتھیاروں میں الخالد ٹینک، جے ایف تھنڈر ایئر کرافٹ، جیٹ ٹرینر ایئر کرافٹ (کے 8) شامل ہیں

ideas-post-3

آئیڈیاز 2012


آئیڈیاز 2012 دو سال کے روایتی وقفے کے بجائے چار سال بعد منعقد کی گئی جو کہ 7 نومبر سے شروع ہوکر 11 نومبر تک جاری رہی ، یہ اس سیریز کی ساتویں نمائش تھی جس میں کل 57 ممالک خریدار اور فروخت کنندہ کی صورت میں موجود تھے۔

نمائش کا معائنہ کرنے کے لیے پچاس ممالک سے 80 وفد پاکستان تشریف لائے تھے۔ نمائش کا مجموعی طور پر ملکی اور غیر ملکی تیس ہزار سے زائد افراد نے دورہ کیا۔

ideas-post-9

غیر ملکی وفود میں سے 24 وفود نے اپنے اپنے ممالک کی اعلیٰ ترین دفاعی شخصیات کی سربراہی میں شرکت کی جن میں وزرائے دفاع‘ سیکرٹری دفاع یا سروسز چیف شامل تھے۔

آئیڈیا 2012 میں کل 209 نمائش کنندہ اپنی مصنوعات کے ہمراہ شامل تھے جن میں سے 135 غیر ملکی اور74پاکستانی تھے۔

ideas-post-4

آئیڈیاز 2010


پاکستان میں آنے والے بدترین سیلاب کے سبب آئیڈیا 2010 منسو خ کردی گئی تھی۔

آئیڈیاز 2008

آئیڈیاز 2008 کا افتتاح وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کیا‘ یہ اس سیریز کی پانچویں نمائش تھی۔ اس نمائش میں 58 ممالک سے تعلق رکھنے والے والی کمپنیوں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

آئیڈیا 2008 میں کل 256 نمائش کنندہ اپنی مصنوعات کے ہمراہ شامل تھے جن میں سے162 غیر ملکی اور94 پاکستانی تھے۔

ideas-post-5

آئیڈیا 2006


آئیڈیا 2006 کا آغاز 20 نومبر کو ہوا جس میں 74 ممالک کو شرکت کی دعوت دی گئی تھی‘ دفاعی پیدا وار اور تجارت بڑھانےکے سلسلے کی چوتھی نمائش تھی۔

اس موقع پر ملک میں امن و امان کی مخدوش صورتحال کے سبب سیکیورٹی اعلیٰ ترین انتظامات کیے گئے تھے اور کراچی کی شہری حکومت سے مطالبہ کرکے حسن اسکوائر اور نیشنل اسٹیڈیم پر زیر تعمیر پل اضافی مزدور بھرتی کرکے نمائش سے پہلے مکمل کرائے گئے تاکہ نمائش کے انتظامات میں کسی قسم کا کوئی رخنہ نہ رہے۔

اس موقع پر میڈیا کی جانب سے ایونٹ کی خصوصی کوریج کی تھی اورآئیڈیا 2006 کے لیے2200 سے زائد آرٹیکلز اور خبریں دنیا بھر میں شائع کی گئی تھیں۔

ideas-post-6

آئیڈیاز 2004


آئیڈیا ز2004 14 ستمبر کو شروع ہوکر 17 ستمبرتک جاری رہی‘ دفاعی مصنوعات کی یہ تیسری نمائش تھی۔

نمائش کا افتتاح سابق صدر جنرل پرویز مشرف (ر) نے کیا اور اس میں ستر مختلف ممالک کے وفو د نے شرکت کی۔

اس نمائش سے پاکستان کی دفاعی صنعت میں صلاحیتیں دنیا کے سامنے اجاگر ہوئیں اور پاکستان کے ایشیائی ممالک بالخصوص مشرقِ وسطیٰ اور افریقی ممالک کے ساتھ دفاعی تجارت کی راہ ہموار ہوئی۔

ideas-post-7

آئیڈیاز 2002


آئیڈیاز 2002 دفاعی تجارت کا حجم بڑھانے کے لیے منعقد کی جانے والی اپنی نوعیت کی دوسری نمائش تھی جس میں 30 ممالک کے مندوبین نے شرکت کی۔

اس نمائش کو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا تجارتی ایونٹ قرار دیا گیا تھا جس میں تیس ملکوں سے تعلق رکھنے والے 45 باضابطہ وفود نے شرکت کی۔

نمائش میں 25 ممالک کی جانب سے کل 110 کمپنیوں نے اپنی تجارتی مصنوعات نمائش کے لیے پیش کریں۔

ideas-post-8

آئیڈیاز 2000


کراچی کے ایکسپو سنٹر میں ہونے والی پہلی دفاعی نمائش سے پاکستان کی اسلحہ سازی کی صنعت کو فروغ دینے کا آغاز کیا گیا۔

پہلی بار منعقد ہونے والی اس دفاعی نمائش میں مختلف ممالک سے آئے 45 وفود نے شرکت کی تھی۔

ideas-post-1

حکومتِ پاکستان نے اس موقع کی مناسبت سے ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیا تھا جس کی مالیت 7 روپے تھی۔

ideas-post-10

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں