جمعہ, اگست 14, 2026
اشتہار

شناختی کارڈ بنوانے کا معاملہ: شہری نادرا کے خلاف عدالت پہنچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شناختی کارڈ کے اجرا میں تاخیر پر شہری نادرا کے خلاف عدالت پہنچ گیا اور کہا نادرا حکام تمام ضروری کاغذات اور مکمل کارروائی کے باوجود شناختی کارڈ جاری نہیں کر رہے۔

تفصیلات کے مطابق شناختی کارڈ کے اجرا میں مبینہ تاخیر کے خلاف کراچی کے شہری سمید ندیم نے نادرا کے خلاف سٹی کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

درخواست شہری کے وکیل عثمان فاروق کے توسط سے جمع کرائی گئی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نادرا حکام تمام ضروری کاغذات اور مکمل کارروائی کے باوجود شناختی کارڈ جاری نہیں کر رہے۔

درخواست میں بتایا گیا کہ اس حوالے سے وفاقی محتسب میں بھی شکایت درج کروائی گئی تاہم وہاں سے بھی مسئلہ حل نہیں ہو سکا۔

وکیل عثمان فاروق کنے کہا کہ درخواست گزار کے خاندان کے تمام افراد کو شناختی کارڈ جاری ہو چکا ہے، جبکہ صرف درخواست گزار کے کاغذات پر بلاجواز شک و شبہ کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

عدالت کو بتایا گیا کہ درخواست گزار کے پاس والد اور والدہ کے شناختی کارڈز، میٹرک سرٹیفکیٹ سمیت دیگر تمام متعلقہ دستاویزات موجود ہیں۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ نادرا کی جانب سے اس نوعیت کی کارروائی آئین کے آرٹیکل 25 کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتی ہے۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ اسے پاکستان کا شہری قرار دیا جائے، نادرا حکام کی کارروائی کو غیرقانونی قرار دیا جائے اور بغیر کسی رکاوٹ کے شناختی کارڈ جاری کرنے کا حکم دیا جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں