The news is by your side.

Advertisement

چینی اسکینڈل میں ملوث افراد کے شناختی کارڈ بلاک

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے چینی سٹےبازی میں ملوث 37 افراد کے آئی ڈی کارڈ بلاک ‏کرا دیئے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملک عابد، اسدپرویزبٹ، شیخ ساجدمحمود، طحہٰ بٹ، خرم ‏شہزادبھٹی،خرم شہزا، محمد ندیم، شیخ محمدطفیل کے شناختی کارڈ بلاک کیے گئے۔

شیخ محمدعمران،طفیل، سہیل صفدربٹ،مجتبیٰ لون،جنیدمولوی ظہیر،وقاص اشرف، اویس علی،شیخ ‏قمرسلیم، عامرآصف، راشد، مرزامحمدندیم اشرف، مستنصرظہور،مرزا اسلم، مرزاافضل، اسدحسین، عامر ‏وحید، فضل احمد، ماجد ملک، ملک زاہد،سفیان ملک، فرقان بابا،اسلم بجلی،شیخ منظورشہزاد، ‏محمودبھلی، مشتاق پراچہ،آصف پراچہ، عمرصلاح الدین بٹ،فیصل ضیابٹ کےکارڈ بھی بلاک کیے گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کانام بلیک لسٹ میں بھی شامل کیاجارہاہے، ملزمان پرچینی کی سٹہ ‏بازی سے110 ارب روپے کمانےکا الزام ہے۔

واضح رہے کہ چینی اسکینڈل کے معاملے پر شوگر ڈیلرز کے گھروں پر رات گئے ایف آئی اے نے چھاپے مارے ‏اور گھروں سے ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے لاہور کے مختلف علاقوں میں پیر اور منگل کی درمیانی شب ‏شوگر ڈیلرز کے گھروں پرچھاپے مارے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چھاپوں میں شوگر ڈیلرز اور اہلخانہ کے موبائل فونز لے لیےگئے، لیپ ٹاپ، ‏سی سی ٹی وی کیمرے، ڈی وی آر ریکارڈ حاصل کرلیاگیا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں