تازہ ترین

ابوظہبی، جدید آلات حرب کی عالمی دفاعی نمائش جاری

ابو ظہبی : عالمی دفاعی نمائش آئیڈیکس دوہزارسترہ کامیابی کے ساتھ ابوظہبی میں جاری ہے جس میں جدید جنگی جہاز سمیت جدید سامان حرب رکھے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ابوظہبی میں بارہویں عالمی دفاعی نمائش آئیڈیکس 2017 کامیابی کے ساتھ جاری ہے جس میں دفاعی پیداوارکے وزیرانا تنویرحسین کی قیادت میں پاکستانی وفد نمائش میں شرکت کررہا ہے۔

post-2

عالمی نمائش میں پاکستان کے علاوہ مصر، روس، یوکرائن اور جنوبی افریقہ سمیت دیگر ممالک کے وفد بھی شرکت کررہے ہیں اورآلاتِ حرب میں دلچسپی کا اظہارکررہے ہیں۔
post-1

نمائش کے لیے جدید جنگی جہاز، بکتر بند گاڑیوں اور ہیلی کاپٹروں سمیت دیگر جدید اسلحہ اور آلات حرب رکھے گئے ہیں جب کہ جنگی جہازوں، بکتر گاڑیوں اور ہیلی کاپٹرز نے اپنی صلاحیتوں کا بھی مظاہرہ کیا۔
post-3

واضح رہے کہ وفاقی وزیرپیداوار رانا تنویر نمائش میں چین ، ترکی، امریکا اور برطانوی پولینز کے بھی دورے کریں گے اور دوطرفہ تعلقات پر اظہار خیال کریں گے۔

post-4

وفاقی وزیرپیداوار کا کہنا تھا کہ دفاعی نمائش آئیڈیکس دوہزارسترہ دنیا بھرمیں پاکستانی دفاعی مصنوعات کو متعارف کرانے کا بہترین موقع ہے جس سے پاکستان کی دفاعی صنعت کو خاطرخواہ فائدہ حاصل ہوگا۔

post-5

یاد رہے وفاقی وزیرپیداوار رانا تنویر حسین متحدہ عرب امارات کے وزیردفاع کی دعوت پرنمائش میں شرکت کررہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -