ہفتہ, جون 6, 2026
اشتہار

لبنان: حزب اللہ کے حملے میں اسرائیلی فوج کا کمانڈر مارا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

بیروت: لبنان کے جنوبی علاقے میں حزب اللہ کے ساتھ جھڑپ میں اسرائیلی فوج کا کمانڈر ہلاک ہوگیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ترجمان اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ جھڑپوں کے دوران اسرائیلی فوج کا کمانڈر 27 سالہ ایتمار ساپر ہلاک ہو گیا ہے۔

ترجمان اسرائیلی فوج کے مطابق مارا جانے والا کمانڈر 551 ویں بریگیڈ کی 7008 ویں بٹالین میں ڈپٹی کمپنی کمانڈر کے طور پر ڈیوٹی انجام دے رہا تھا، جو لبنان میں حزب اللہ کے خلاف آپریشن پر مامور تھا۔

ترجمان کے مطابق جنوبی لبنان میں جنگ بندی کے آغاز کے بعد سے اب تک وہاں 8 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ اپریل سے اب تک مجموعی طور پر 21 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی جاچکی ہے۔

میناب اسکول پر کروز میزائل اڈا ہونے کا امریکی دعویٰ من گھڑت اور خوفناک جھوٹ ہے: ایران

واضح رہے کہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان امریکا کی ثالثی میں جنگ بندی کے باوجود حزب اللہ کے ساتھ جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ لبنان نے اسرائیل پر سیزفائر کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں