کراچی : جنوبی وزیرستان کے ستاون ہزار خاندانوں کی کل سے واپسی کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔ یہ بات جی او سی میجرجنرل خالد نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کا عزم ہے کہ سال کے آخر تک آئی ڈی پیز اپنے گھر واپس آجائیں گے۔ پاک فوج نے جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خاتمے کے ساتھ آئی ڈی پیزکی واپسی کا راستہ بھی ہموار کرنا شروع کردیا ۔
جی او سی جنوبی وزیرستان میجرجنرل خالد کا کہنا تھا کہ پیر سے ستاون ہزار خاندانوں کی واپسی کاسلسلہ شروع ہوجائے گا۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں خصوصی گفتگو میں میجر جنرل خالد نے بتایا کہ پاک فوج دو ہزار پندرہ کے آخر تک اٹھائیس ہزار خاندانوں کا ان کے گھر پہنچاچکی ہے۔
میجر جنرل خالد کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کا عزم ہے کہ سال کے آخر تک تمام آئی ڈی پیز اپنے گھروں کو واپس آجائیں، پاک فوج کی جانب سے نقل مکانی کرنے والے خاندانوں کو گھروں کی واپسی پر معاوضہ بھی دیا جارہا ہے۔