site
stats
پاکستان

ضربِ عضب کی کامیابی، ڈیڑھ لاکھ متاثرین گھروں کو لوٹ گئے

پشاور: شمالی وجنوبی وزیرستان اورخیبرایجنسی میں حکومتی رٹ کی بحالی کے بعد آئی ڈی پیزکی واپسی کے عمل میں نمایاں تیزی آچکی ہے ڈیڑھ لاکھ کے لگ بھگ افراد اپنے آبائی علاقوں کو واپس جا چکے ہیں۔

سرکاری حکام نے اے آروائی نیوزکو بتایا کہ شمالی وجنوبی وزیرستان اورخیبرایجنسی کے ایک لاکھ چوالیس ہزارتین سوننانوے افراد واپس اپنے آبائی علاقوں کوجاچکے ہیں جن میں 97081افرادخیبرایجنسی ، 27590افرادشمالی وزیرستان جبکہ 19728جنوبی وزیرستان شامل ہیں۔

حکام کے مطابق واپس جانے والے ان افراد میں مجموعی طورپرانیس کروڑاکیاسی لاکھ 23ہزارپانچ سوروپے کی رقم تقسیم کی گئی ہے۔

سرکاری حکام کے مطابق واپس جانے والے ہرخاندان کے سربراہ کوٹرانسپورٹ کی مد میں دس ہزار روپے دیے گئے ہیں جبکہ پچیس ہزارروپے کی رقم واپسی کے پیکج کے تحت دی گئی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top