سبی: بلوچستان میں ٹرین پر ہونے والے ریموٹ کنٹرول دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں جبکہ تین زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آج بروز منگل راولپنڈی سے آنے وال جعفر ایکسپریس بلوچستان کے علاقے بختیارآباد سے گزررہی تھی کہ ریموٹ کنٹرول دھماکہ ہوا۔
دھماکے کے نتیجے میں ریل گاڑٖی کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ ایک شخص جاں اورتین زخمی ہوگئے، دھماکے کے بعد جعفرایکسپریس کو روک لیا گیا۔
لیویز نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائیاں شروع کردیں ، ہلاک شدگان اور زخمیوں کو سبی کے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
لیویز اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر بڑے پیمانے پرشرپسند عناصر کی تلاش شروع کردی ہے۔