منگل, اکتوبر 6, 2026
اشتہار

آئیسکو ریجن میں لوڈ مینجمنٹ شروع ہونے کی اصل وجہ سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (11 ستمبر 2026): سلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) ریجن میں لوڈ مینجمنٹ شروع ہونے کی اصل وجہ سامنے آگئی۔

ترجمان آئیسکو کی جانب سے صارفین کیلیے جاری بیان میں کہا گیا کہ آئیسکو ریجن میں بجلی کی موجودہ طلب 2000 میگاواٹ ہے جبکہ کمپنی کو نیشنل گرڈ سے 1600 میگاواٹ بجلی کا کوٹہ میسر ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ بجلی کی طلب و رسد میں فرق کے باعث لوڈ مینجمنٹ شروع کی گئی ہے، کسی بھی فیڈر پر 24 گھنٹوں میں ڈھائی گھنٹے سے زائد لوڈ مینجمنٹ نہیں کی جا رہی، طلب کے مطابق بجلی کا کوٹہ دستیاب ہوتے ہی لوڈ مینجمنٹ ختم کر دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: آئیسکو، فیسکو اور گیپکو کی نجکاری کا فیصلہ

ترجمان آئیسکو کے مطابق انفرادی اور ٹرانسفارمرز کی شکایات کے ازالے کیلیے کمپلینٹ اسٹاف مکمل طور پر متحرک ہے، صارفین سے بجلی کی فراہمی میں آنے والے عارضی تعطل پر معذرت خواہ ہے۔

اہم ترین

یاسین صدیق
یاسین صدیق
یاسین صدیق اے آر وائی نیوز ڈیجیٹل سے منسلک صحافی ہیں۔

مزید خبریں