تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

اشرف غنی تاجکستان میں نہیں تو پھر کہاں ہیں؟ تہلکہ خیز انکشافات

کابل: افغان دارالحکومت پر طالبان کے قبضے سے قبل فرار ہونے والے سابق صدر اشرف غنی کے حوالے سے اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔

ذرایع کے مطابق سابق افغان صدر اشرف غنی اس وقت ازبکستان میں موجود ہیں، انہوں نے مغربی ممالک میں پناہ کی درخواست دینے کی کوششیں کیں۔

اشرف غنی کی امریکا سے پناہ حاصل کرنے کی درخواست ترجیح ہے۔

ادھر تاجکستان دفتر خارجہ نے سابق افغان صدر کے اپنے ملک میں موجودگی کی تردید کردی اور کہا اشرف غنی کا طیارہ تاجک ائیراسپیس میں داخل نہیں ہوا۔

افغان جنرل رشید دوستم فرار، کس ملک میں پناہ لی؟

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اشرف غنی کا طیارہ تاجکستان میں لینڈ نہیں ہوا، کچھ کہا نہیں جاسکتا عہدہ چھوڑنے کے بعد وہ کہاں جارہے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز اشرف غنی ملکی صدارت کا عہدہ چھوڑ کر افغانستان سے فرار ہوگئے تھے، ابتدائی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا تھا کہ وہ تاجکستان میں موجود ہیں لیکن اب وہاں سے تردید آچکی ہے۔

Comments

- Advertisement -