تازہ ترین

عمران خان نے چیف جسٹس کو اپنے قتل کی سازش سے آگاہ کردیا

لاہور : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے...

ان کا مقصد مجھے راستے سے ہٹانا ہے ، عمران خان

لاہور : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا...

توشہ خانہ کیس، نیب نے عمران خان کو طلب کر لیا

توشہ خانہ کیس میں نیب راولپنڈی نے پاکستان تحریک...

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی ایک اور مبینہ آڈیو سامنے آگئی

اسلام آباد : سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی...

’فوادچوہدری کو جماعت اسلامی سے مسئلہ ہے تو پی پی کا میئر بنوا لیں‘

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا استحقاق ہے کہ پی پی کا میئرچاہتی ہے یا جماعت اسلامی کا، فوادچوہدری کو جماعت اسلامی سے مسئلہ ہے تو پی پی کا میئر بنوا لیں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ فوادچوہدری ایسے ہی درمیان میں کود رہے ہیں فوادچوہدری جیسے افراد نے ہی عمران خان کو کراچی سے دور رکھا اور ایسے ہی لوگ کراچی کو پی ٹی آئی سے دور کر رہے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی میں تجویز ہے میئر کیلئے اتفاق رائےپیدا کیا جائے پی پی یا پی ٹی آئی کیساتھ اتحاد سے متعلق حتمی رائے کی پوزیشن میں نہیں، پی ٹی آئی کے پاس کیا آپشن ہے؟ پی پی کا میئر ہو گا یاجماعت اسلامی کا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد ہےکراچی کے مسائل کے حل کیلئےاتفاق رائے پیدا کریں کراچی کے عوام کی رائے کو سامنے رکھ کر فیصلہ کریں گے پیپلزپارٹی مخالف انتخابی مہم کے باوجود اتفاق رائےچاہتے ہیں، فوادچوہدری اس وقت کہاں تھےجب سلیم مانڈوی والا کی حمایت کی فوادچوہدری اس وقت کہاں تھےجب فروغ نسیم کو وزیر قانون بنایا؟ ہم کراچی کے مفاد کیلئے اتفاق رائےپیدا کرنا چاہتے ہیں۔

Comments