The news is by your side.

Advertisement

”فضل الرحمان اور شہباز شریف وزیراعظم بننا چاہتے ہیں تو نیند کی گولیاں کھالیں“

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف کو وزیر اعظم بننے کی خواہش پوری کرنے کے لیے نیند کی گولیاں کھانے کا مشورہ دے دیا۔

اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان پاکستان کی سیاست میں کبھی سنجیدہ کردار ادا نہیں کر سکتے۔

فواد چوہدری نے مولانا فضل الرحمان کو شدت پسند قرار دیتے ہوئے کہا کہ شدت پسندوں کی اہمیت صرف جلسے جلوسوں تک ہوتی ہے، کوئی بھی ذمہ دار شخص اس طرح کی سیاسی قیادت کے ساتھ تعاون نہیں کرے گا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ شدت پسندوں کے ہاتھوں پاکستان کی سیاست نہیں دی جا سکتی، پاکستان کی سیاست میں فضل الرحمان کا کردار ہمیشہ محدود ہی رہے گا، فضل الرحمان پاکستان کی سیاست میں کبھی فیصلہ کن حیثیت کے حامل نہیں ہوسکتے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان شدت پسند اور غیر سنجیدہ کردار ہیں، فضل الرحمان صرف سیاسی ملاقاتیں کرسکتے ہیں اس سے زیادہ کچھ نہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ فضل الرحمان اور شہباز شریف اگر وزیر اعظم بننا چاہتے ہیں تو نیند کی گولیاں کھالیں، زیادہ دیر سوئیں گے تو خواب میں وزیر اعظم بن جائیں گے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں