The news is by your side.

Advertisement

وفاق کوئی اختیار دینا چاہتا ہے تو صوبائی حکومت سے اجازت لے، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ انکم ٹیکس ودہولڈنگ ٹیکس وفاق کیلئے وصول کرتےہیں اگر وفاق اختیاردیناچاہتاہےتوپہلےصوبائی حکومت کی اجازت لیناہوگی۔

کراچی میں اسٹاک ایکسچینج حملے میں شہید افراد کے لواحقین میں امدادی رقم اور آپریشن میں شامل اہلکاروں کو اسناد دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ کل حملےمیں جوشہیدہوئےان کو خراج عقیدت پیش کرتاہوں، شہدانے ملک کو بڑے المیے سے بچایا، بہت کم وقت میں دہشت گردوں کو نیست و نابود کیاگیا، ورلڈ ٹریڈ سینٹرپر حملےسے بھی بڑا نقصان ہوسکتا تھا۔

بعدازاں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ اسٹاک ایکسچینج پرحملہ کرنےوالےدہشت گرد باہر سےآئےتھے، اب داخلی وخارجی راستوں پر نگرانی تیز کرنےکیلئےکل ہدایت کر دی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ انکم ٹیکس ودہولڈنگ ٹیکس وفاق کیلئے وصول کرتےہیں اگر وفاق اختیار دینا چاہتا ہے تو پہلےصوبائی حکومت کی اجازت لیناہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کو اگر کوئی کام دیناہےتوآئین کےتحت ہوناچاہیے، متعددبارخط لکھےلیکن4ماہ گزر گئےکوئی جواب نہیں آیا، کہتےہیں صوبے کام نہیں کرتےاختیارواپس لیں گے۔

وزیراعلیٰ نے شکوہ کیا کہ وفاق آئین کےتحت اختیار منتقل بھی نہیں کر رہا ،موجودہ صورتحال رہی توکورونا دنیا میں توختم ہوجائےگا لیکن یہا رہےگا، معیشت کہیں نہیں جارہی لیکن کوروناسےلوگ بہت متاثر ہورہے ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں