تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

‏’سندھ میں آٹا مہنگا ملے تو وزیراعظم کو نہ کوسیں‘‏

گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ سندھ کےعوام کو آٹا مہنگا مل رہاہے جس کی ذمہ دار سندھ حکومت ‏ہے صوبائی حکومت گندم ریلیز نہیں کررہی آٹا مہنگا ملے تو وزیراعظم کو نہ کوسیں۔

کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے گورنرسندھ نے کہا کہ وفاق پرالزام ڈال رہےہیں کہ مہنگائی وہاں سے ہو رہی ہے ‏اسٹاک یہاں رکھا ہوا ہے اور الزام وفاق پر لگا رہے ہیں، سندھ حکومت نومبر سے پہلےگندم ریلیز نہیں کرےگی تو ‏آٹا 80 روپےکلو ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو آٹا نہیں ملےگاتویہ سندھ کےساتھ زیادتی ہوگی، وفاق سےمخاطب ہوں کہ وہ سندھ پر ‏دباؤ ڈالیں سندھ کےعوام کو آٹا مہنگا مل رہاہے ذمہ دار سندھ حکومت ہے، بلوچستان میں بھی آٹا مہنگے ہونے ‏کا اثر پڑتا ہے سندھ حکومت سے درخواست ہے گندم فوری ریلیز کی جائے۔

گورنر نے کہا کہ دنیامیں چیزیں مہنگی ہوئیں تو حکومت پاکستان سبسڈی دےرہی ہے سندھ میں گندم ریلیز نہ ‏کرکے منافع خوروں کو فائدہ پہنچایا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں کل ہی وزیراعظم عمران خان سےملاہوں وزیراعظم اورپاک فوج میں کسی قسم کاتنازع ‏نہیں یہ معمول کےمعاملات ہیں افہام وتفہیم سےحل ہورہےہیں اداروں اورحکومت کومعاملات حل کرنے کیلئے ‏وقت درکار ہے پہلی بارہواہےکہ ادارے اور حکومت ایک پیج پر نظر آئےہیں ہم ایک پیج پررہےہیں اورایک پیج ‏پرہی قائم ہیں۔

گورنر نے کہا کہ تقرریاں وتبادلےصلاح مشورےکےساتھ ہوتےہیں وزیراعظم ملک کےچیف ایگزیکٹو ہیں انکا ‏اختیار ہے نہ ادارےحکومت پاکستان کونہ حکومت اداروں کو نیچا دکھاناچاہتےہیں۔ ‏

ان کا مزید کہنا تھا کہ گرین لائن کی40بسیں آچکی باقی 40بسوں کاجہاز کل آرہا ہے ایسی معیاری بسیں پاکستان ‏تو کیا یورپ میں بھی نہیں ملیں گی ان بسوں کےڈرائیورزکی ٹریننگ چل رہی ہیں بسوں کے ڈرائیورز لاہور سے ‏ٹریننگ کر رہےہیں اللہ نے چاہا تو ایک ماہ میں گرین لائن کا افتتاح ہوجائےگا۔

Comments

- Advertisement -