جمعرات, جون 11, 2026
اشتہار

’کوئی بھی کہے سری سانتھ نے قانون توڑا ہے تو نہیں مانوں گی‘

اشتہار

حیرت انگیز

سابق کرکٹر سری سانتھ کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ اگر مجھ سے بھگوان بھی آکر کہے کہ شوہر نے قانون توڑا ہے تو میں نہیں مانوں گی۔

سابق کرکٹر سری سانتھ 2013 کے اسپاٹ فکسنگ اور سٹے بازی کیس میں ملزم رہ چکے ہیں اب انہوں نے انکشاف کیا کہ کس طرح اہلیہ بھونیشوری کماری اور ان کے اہلخانہ مشکل وقت میں ساتھ کھڑا رہا، جب بھونیشوری سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا تھا تو مجھے اسپاٹ فکسنگ کیس میں گرفتار کرلیا گیا تھا۔

سری سانتھ نے بتایا کہ بھونیشوری کے والد سے کہا کہ میں شاید ملک کے لیے نہ کھیل سکوں، اس وقت جو بھی ہو رہا تھا، لیکن وہ میرے ساتھ کھڑے تھے۔

بھونیشوری نے اعتراف کیا کہ جب سری سانتھ تنازعہ میں پھنس گئے تو والد میری شادی کے منصوبوں سے لاعلم تھے، اس وقت تک والد کو معلوم نہیں تھا کہ میں ان سے شادی کرنا چاہتی ہوں، یہ سری کی گرفتاری سے پہلے کی بات ہے پھر ایک دن جب میں حیدرآباد میں تھی، میرے تمام دوستوں نے مجھے صبح 7 بجے ٹی وی آن کرنے کو کہا اور میں نے انہیں اسپاٹ فکسنگ کیس میں گرفتار دیکھا اور کہا، ‘اوہ میرے خدا، اپنے والد کو کیا بتاؤں؟’

یہ پڑھیں: ہربھجن کے تھپڑ کی ویڈیو پر سری سانتھ کی اہلیہ للت مودی پر برس پڑیں

انہوں نے والد کے ردعمل کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ والد نے مجھے فون کیا اور وہ اس حقیقت سے بہت پریشان تھے کہ میں حیدرآباد گئی تھی، انہوں نے مجھے واپس آنے کو کہا اور میں نے ان سے کہا کہ میں اس وقت تک واپس نہیں آؤں گی جب تک آپ مجھ سے وعدہ کریں گے کہ آپ اس شادی کو بھی منسوخ نہیں کریں گے کیونکہ آپ ٹیلی ویژن پر دیکھ رہے ہیں۔

سری سانتھ نے اعتراف کیا کہ اس دوران انہوں نے خودکشی کی کوشش کی تھی لیکن یہ بھونیشوری کی غیر متزلزل حمایت تھی جس نے مجھے آگے بڑھایا۔ "میں واقعی میں نہیں جانتا تھا کہ کیا ہو رہا ہے، لیکن میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ مجھے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس وقت، میں نے محسوس کیا کہ صرف ایک ہی مالک ہے، جو کہ خدا ہے۔ میرے ارد گرد رہنے والے لوگوں نے کہا کہ میں دہشت گرد ہوں۔ 3-4 دن میں مارا جا سکتا ہوں۔

واضح رہے کہ سری سانتھ نے بھونیشوری سے پہلی بار جے پور میں کرکٹ میچ کے دوران ملاقات کی اور دونوں میں پیار ہو گیا۔ بھونیشوری کا تعلق راجستھان کے الور میں دیوان پورہ شاہی خاندان سے ہے۔ جوڑے نے 2013 میں شادی کی تھی – اسی سال سری سانتھ کو اسپاٹ فکسنگ کیس میں ملزم بنایا گیا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں