امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میرا نام ایران کی ہٹ لسٹ میں شامل ہے اگر مجھے قتل کر دیا گیا تو اس سے متعلق میں نے ہدایات جاری کی ہیں۔
نیویارک پوسٹ سے گفتگو میں ٹرمپ نے کہا کہ ہدایات دی ہیں میرا قتل ہوا تو ایران پر غیرمعمولی بمباری کی جائے گی، میرا نام کافی عرصے سے ایران کی ہٹ لسٹ موجود ہے۔
انتقام
ایران کی سیکیورٹی فورس پاسدارانِ انقلاب کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل احمد وحیدی نے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پر امریکا اور اسرائیل سے شدید انتقام لینے کا باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ کبھی بھی تاریخ کے حافظے سے مٹایا نہیں جا سکتا۔
قتل کا منصوبہ
امریکی اخبار ‘وال اسٹریٹ جرنل’ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسرائیل نے امریکا کے ساتھ ایسی خفیہ انٹیلی جنس معلومات شیئر کی ہیں جن کے مطابق ایران نے صدر ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی نئی منصوبہ بندی شروع کر دی ہے۔
اسرائیل کی طرف سے فراہم کردہ ان معلومات کے بعد امریکا اور ایران کے درمیان پہلے سے موجود شدید کشیدگی میں مزید اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
یہ انٹیلی جنس معلومات ایک ایسے وقت میں امریکا کے ساتھ شیئر کی گئی ہیں جب امریکا نے آبنائے ہرمز میں حملوں کے ذریعے ایران کے خلاف اپنی فوجی مہم تیز کر دی ہے، جبکہ بدھ کے روز صدر ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جنگ بندی کے خاتمے کا باقاعدہ اعلان بھی کیا تھا۔
ترکیہ میں نیٹو سربراہی اجلاس سے واپسی پر صدارتی طیارے ‘ایئرفورس ون’ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران والے سچ پوچھیں تو پاگل ہو چکے ہیں، وہ کچھ حد تک قابو سے باہر ہیں لیکن وہ شدت سے کوئی ڈیل کرنا چاہتے ہیں۔


