تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

مکمل اختیارات ملیں گے تو وزیراعظم بنوں گا، عمران خان کا دو ٹوک بیان

لاہور : سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مکمل اختیارات ملیں گے تو وزیراعظم بنوں گا، یہ نہیں ہوسکتا اختیارات کسی اورکے پاس ہوں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان نے سینئر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل اعلان کروں گا کہ کس روز راولپنڈی جانا ہے، میرے معالجین کل میرا معائنہ کرکے اپنی رائے سے آگاہ کریں گے، راولپنڈی سے لانگ مارچ کی قیادت خود کروں گا۔

مسلم لیگ ق کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ ق لیگ ہمارے اتحادی ہیں پرویز الہٰی کیساتھ بہترین اتحاد چل رہا ہے، مقدمے کے اندراج میں سب سے بڑی رکاوٹ سابق آئی جی پنجاب تھے، انتخابات میں ای وی ایم مشین سے دھاندلی رکوانے کی بھر پور کوشش کی۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے دوٹوک کہا کہ مکمل اختیارات ملیں گے تو وزیراعظم بنوں گا، یہ نہیں ہوسکتا اختیارات کسی اورکے پاس ہوں اور ذمہ داری کسی اور کی ، کسی سے کوئی مذاکرات نہیں ہورہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ارشد شریف کے معاملے پر کیا گیا ظلم سب کے سامنے ہے، توشہ خان کیس میں انھوں نے مجھے خود عدالت میں جانے کا موقع دیا، میں برطانیہ اور امریکاکی عدالتوں میں جیو کے خلاف کیس دائر کروں گا۔

قاتلانہ حملے کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ وزیرآباد واقعے کےمرکزی ملزم کو 10دن بعد عدالت پیش کیا گیا، مجھے خدشہ ہے کہ شواہد ضائع نا ہوجائیں۔

Comments

- Advertisement -