تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

ایران نے دوبارہ کوئی غلطی کی تو پہلے جیسا جواب دیں گے، امریکا

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ ایران نے دوبارہ کوئی غلطی کی تو پچھلے ہفتے جیسا جواب دیں گے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ قاسم سلیمانی کو قتل کرنے کا ڈونلڈ ٹرمپ کا فیصلہ درست تھا، قاسم سلیمانی عراق میں سفارتی مشن پر نہیں تھے۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا کے ہوتے ہوئے ایران ایٹمی ہتھیار نہیں بناسکتا، تمام اقدامات بین الاقوامی قانون جنگ کے مطابق کریں گے۔

مائیک پومپیو نے کہا کہ امریکا نے نہیں، ایرانی سپریم لیڈر نے اپنے ثقافتی مقامات کو نقصان پہنچایا، ثقافتی مقامات سمیت ہر ٹارگٹ کا جائزہ لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران افغان عمل کو نقصان پہنچا رہا ہے، ایران عراق صورت حال پر یورپی یونین سے مذاکرات اسی ہفتے ہوں گے۔

مزید پڑھیں: جنرل قاسم سلیمانی کی تدفین ملتوی ، بھگڈر کے دوران 35 افراد جاں بحق

واضح رہے بغداد ائیرپورٹ پر امریکی فضائی حملے میں ایران کی القدس فورس کے جنرل قاسم سلیمانی ہلاک ہوگئے تھے،جس کے بعد ایرانی حکومت نے امریکی حملے کی مذمت کرتے ہوئے بدلہ لینے کا اعلان کیا تھا۔

قاسم سلیمانی کے جاں بحق ہونے کے بعد ایران کے مختلف شہروں میں امریکا کے خلاف مظاہرے کیے گئے، جن میں شرکا نے امریکا سے بدلہ لینے اور ہر صورت حکومت کا ساتھ دینے کا اعلان کیا۔

یاد رہے کہ ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی تدفین میں بھگدڑ کے دوران 35 افراد جاں بحق اور 48 زخمی ہوگئے جبکہ ہجوم کے باعث جنرل قاسم سلیمانی کی تدفین بھی ملتوی کردی گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -