The news is by your side.

Advertisement

کراچی کے مسائل حل ہوگئے تو کریڈٹ سندھ حکومت کو جائے گا، مرتضیٰ وہاب

کراچی : ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے 162 ارب کا اعلان کیا لیکن ابھی تک ایک روپیہ بھی فراہم نہیں کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ مسائل حل ہوجائیں گے تو اس کا کریڈیٹ سندھ حکومت کو جائے گا۔

ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ مسائل حل ہونے کے بعد کریڈیٹ پاکستان تحریک انصاف یا متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کو نہیں جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے 162 ارب کا اعلان کیا لیکن ایک روپیہ فراہم نہیں کیا، وفاق اعلان کرکے فنڈز نہیں دیتی تو ہم ان پر کیسے بھروسہ کرلیں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے 12 سال میں کیا ہے اس کا حساب عوام دے رہی ہے لیکن پی ٹی آئی وہ وعدے نہ کیا کرے جو پورے نہیں کرسکتی۔

خیال رہے کہ فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ کراچی میں وفاق کام کرے گا تو سندھ حکومت کام نہیں کرنے دے گی اور اگر وفاق نے کام کیا تو سندھ حکومت کریڈٹ کا سوچے گی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں