The news is by your side.

Advertisement

زمینوں کا ریکارڈ بہتر ہوگیا تو زرعی قرض دینا آسان ہوجائے گا: گورنراسٹیٹ بینک

اسلام آباد: گورنراسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا ہے کہ کرونا کے باعث کسانوں کے 56 ارب کے قرض ری شیڈول کیے، زمین کا کمپیوٹرائز ریکارڈ ضروری ہے۔

تفصیلات کے مطابق زرعی مصنوعات کے حوالے سے خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا، خصوصی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت اسپیکرقومی اسمبلی نے کی، اس موقع پر زراعت کی صورت حال سمیت دیگر چیلنجز پر گفتگو کی گئی۔

گورنراسٹیٹ بینک نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ زراعت کو فروغ دینا ہمارا اہم مقصدہے، 2004-5 میں زراعت کے لیے109 ارب کے قرض دیے، 20-2019میں 1.3کھرب کے قرض دیے گئے۔

رضا باقر نے بتایا کہ 37لاکھ چھوٹے کسانوں کو قرض دیے گئے، کرونا کے باعث کسانوں کے56 ارب کے قرض ری شیڈول کیے، زمین کا کمپیوٹرائز ریکارڈ ضروری ہے، زمینوں کاریکارڈ بہتر ہوگیا توزرعی قرض دینا آسان ہوجائے گا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں