تازہ ترین

بجٹ 2023-24 قومی اسمبلی میں پیش

اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے مالی سال...

ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ ناگزیر ہے، شہباز شریف

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ...

پاکستان کا خطرناک ترین دشمن افغانستان میں پُر اسرار طور پر ہلاک

راولپنڈی : پاکستان کا خطرناک ترین دشمن ثنااللہ غفاری...

وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا

آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ آج پیش کیا...

قسمت مہربان ہو تو 5 منٹ میں 3 کروڑ کی لاٹری نکل آتی ہے!

واشنگٹن : امریکی شہری نے اپنی ناقابل یقین قسمت کے باعث پانچ منٹ پہلے خریدی گئی لاٹری سے سوا تین کروڑ روپے جیت لیے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست جنوبی کیرولینا کے رہائشی نے لاٹری کا وقت ختم ہونے سے صرف پانچ منٹ قبل ہی لاٹری کا ٹکٹ خریدا اور لاکھوں ڈالرز کا مالک بن گیا۔

شہری نے اپنا نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر میڈیا کو بتایا کہ وہ وقت ختم ہونے سے محض 5 منٹ قبل لاٹری ٹکٹ خریدنے کےلیے ایک اسٹور پر پہنچا لیکن کاؤنٹر بند ہوچکا تھا، جس پر اس نے بیلٹ ووڈ شاپ نمبر 1 سے 21 جون کو کھلنے والی لاٹری کا ٹکٹ خریدا۔

امریکی شہری کا کہنا تھا کہ اگلے روز دفتر میں لاٹری کے نتائج دیکھے تو حیران رہ گیا کیوں کہ انعامی نمبر اس کے لاٹری ٹکٹ سے مل رہے تھے۔

شہری نے ایک لاکھ ڈالر انعام کی لاٹری خریدی تھی لیکن چوں کہ اس نے لاٹری ٹکٹ پر پاور اپ لگوا لیا تھا تو لاٹری کی رقم دو لاکھ ڈالرز ہوگئی جو پاکستانی کرنسی میں سوا تین کروڑ روپے بنتی ہیں، اسی لیے کہتے ہیں کہ دینے والا جب بھی دیتا ہے چھپٹر پھاڑ کر دیتا ہے۔

Comments