مجلس عمل بحال ہوئی تو تحریک انصاف سے اتحاد ختم ہوجائے گا، سراج الحق pti
The news is by your side.

Advertisement

مجلس عمل بحال ہوئی تو تحریک انصاف سے اتحاد ختم ہوجائے گا، سراج الحق

کراچی: جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف سے خیبرپختونخواہ میں 14 نکاتی ایجنڈے پر اتحاد کیا، اگر متحدہ مجلس عمل بحال ہوگئی تو پی ٹی آئی سے سیاسی اتحاد ختم ہوجائے گا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ آج عوام کے لیے نہیں بلکہ مفادات کے لیے سیاست کی جارہی ہے، ایم کیو ایم اور پی ایس پی کا اتحاد ذاتی مفاد کی لڑائی ہے مگر جہاں لوگ اچھے مقصد کے لیے متحد ہوں انہیں خوش آمدید کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل کی بحالی کے حوالے سے تمام مذہبی جماعتوں نے کام شروع کردیا، دسمبر تک سیاسی اتحاد کے خدوخال واضح ہوجائیں گے جس کے بعد جمعیت علماء اسلام ف وفاق اور جماعت اسلامی خیبرپختونخواہ کے حکومتی اتحاد سے علیحدہ ہوجائے گی۔

پڑھیں: پاکستانی معیشت سودی نظام کی وجہ سے بحران کا شکار ہے، سراج الحق

سراج الحق کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کو چند لوگوں نے یرغمال بنا رکھا ہے اور حکومت نے وفاقی دارالحکومت کو کسی لاوارث شہر کی طرح چھوڑا ہوا ہے، حکومت سے چند مظاہرین نہیں سنبھالے جارہے تو یہ عوام کی کس طرح سے خدمت کریں گے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ظالم جاگیردار اور کرپٹ سرمایہ دار کو سیاست کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے، مذہبی جماعتوں کے اتحاد کا مقصد کسی کے ووٹ بینک کو توڑنا یاکسی جماعت کو نقصان پہنچانا نہیں بلکہ اسٹیٹس کو توڑنا ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں