ہماری نہیں تو پی ڈی ایم والے اعتزاز احسن کی ہی سن لیں، اسد عمر

اسلام آباد : وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹ موؤمنٹ وفاقی حکومت کی نہیں تو کم از کم اعتزاز احسن کی ہی بات سن لیں۔
ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا، انہوں نے کہا کہ اعتزاز احسن، علماء، میڈیا اور ہر زی شعور انسان کو احتیاط کا کہہ رہے ہیں۔
اسد عمر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ اسپتالوں میں کرونا مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوتا جارہا ہے اور اموات بڑھ رہی ہیں۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا مزید کہنا تھا کہ احتیاط کیجئے اپنی خاطر، اپنے اہل خانہ اور اپنے پیاروں کی خاطر احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔
ہماری نہیں سنتے PDM والے تو اعتزاز احسن کی ہی سن لے کے وہ کیا تجویز دے رہے ہیں. اعتزاز احسن، داکٹرز، دینی علماء، میڈیا اور ہر زی شعور انسان کا پیغام ہے کے احتیاط کریں. ہسپتالوں میں مریضوں کا اضافہ ہو رہا ہے. اموات بڑھ رہی ہیں. احتیاط کیجئے اپنی خاطر، اپنے پیاروں کی خاطر pic.twitter.com/S92OOQLk4y
— Asad Umar (@Asad_Umar) December 9, 2020
خیال رہے کہ اعتزاز احسن نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی ڈی ایم کو ساری ریلیاں اور جلسے ملتوی کردینے چاہیے کیونکہ کرونا کا خطرہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرا کیا قصور ہے اگر ان لوگوں کی وجہ سے ہمیں کرونا ہوجائے، یہ لوگ لوگوں زندگیوں سے کھیل رہے ہیں۔
واضح رہے کہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹ موؤمنٹ کی جانب سے 13 دسمبر کو پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں واقع مینار پاکستان پر جلسہ کرے گی۔