وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پی ڈی ایم کے 23 مارچ کو اسلام آباد کی جانب مہنگائی مارچ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ لوگ اپنی ضد پوری کر لیں، نقصان انہی کا ہوگا ہم قانون کی عملداری کو یقینی بنائیں گے۔
اےآروائی نیوز سےخصوصی گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ضدمیں پی ڈی ایم کا نقصان ہے یہ 23مارچ کو اسلام آباد آکر اپنا شوق پورا کر لیں ہم قانون کی عملداری یقینی بنائیں گے اور ان کے رویےکو دیکھ کر قدم اٹھائیں گے۔
شیخ رشید نے کہا کہ ہمارا کام ان کو سمجھانا تھا یہ اپنی ضد پوری کر کےدیکھ لیں ناکامی پی ڈی ایم کامقدرہوگی قوم کو پتہ ہے کہ 23مارچ کتنا اہم دن ہے غیرملکی مہمانوں کی سیکیورٹی کویقینی بناناہماری ذمےداری ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کردیا
وفاقی وزیر سے پسِ پردہ ڈیل کے تاثر کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کوئی ایسی بات نہیں جو پردے کے پیچھے ہے چوک اور چوراہے میں ان کو سمجھایا کہ 23مارچ سے4 دن پہلےیابعدمیں آئیں، ہم قانون کے دائرے میں رہ کراپنی ذمےداری پوری کریں گے۔
واضح رہے کہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نےاعلان کیا ہے کہ 23 مارچ کو مہنگائی کے خلاف مارچ ہوگا، لانگ مارچ کو کامیاب بنا کر حکمرانوں سے نجات پائیں گے۔