اسلام آباد : وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اطلاعات کے پی اختیار ولی خان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کوعلاج کیلئے باہر جانا ہے تو درخواست دیں۔
کوآرڈینیٹر اطلاعات کے پی اختیار ولی خان نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2 دسمبر کو عظمیٰ خان کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی تھی، جس میں بانی کی صحت ٹھیک بتائی گئی تھی۔
اختیار ولی خان نے واضح کیا کہ کسی کی صحت پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔
انہوں نے خود 14 بار جیل جانے کا تجربہ رکھتے ہوئے کہا کہ جیل میں اپنا قانون ہوتا ہے، ڈاکٹرز موجود ہوتے ہیں اور ضرورت پڑنے پر مریض کو اسپتال منتقل کیا جاتا ہے، بانی پی ٹی آئی کو پی ایم ایس منتقل کیا گیا، جہاں بہترین علاج کی سہولت فراہم کی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ بانی کی آنکھ کی بینائی 85 فیصد جاچکی ہے اور صحت کے حوالے سے سیاسی مبالغہ آرائی افسوسناک اور غیر ضروری ہے، جسے وہ "ڈرٹی پولیٹکس” قرار دیتے ہیں۔
اختیار ولی خان نے مزید کہا کہ اگر بانی کو علاج کے لیے باہر لے جانا ہو تو عدالت میں درخواست دائر کی جائے، جبکہ جیل میں تمام سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں ، اب کسی کو بیماری لگنی ہو تو کہیں بھی لگ سکتی ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


