پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

‘پنجاب حکومت گری تو وفاق میں اسمبلی توڑ دیں گے’

اشتہار

حیرت انگیز

تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اگر پنجاب حکومت ن لیگ نےگرا دی تو ہم ‏وفاق میں اسبملی توڑ دیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ چوہدری ‏نثارباقی لوگوں کی طرح ہاتھ باندھ کرپیچھےنہیں کھڑےہوئے، چوہدری نثارن لیگ کےلیےایک ‏سرپرائز ہو سکتےہیں، چوہدری نثار پر کرپشن کا کوئی کیس نہیں ہےدلیرشخص ہیں۔

فیصل واوڈا عالمی سطح پرکئی کیسزمیں ہارنے پر ہم اربوں روپے ادا کر چکے ہیں، ن لیگ حکومت ‏نے اربوں روپے اس مقدمے پر خرچ کیے یہ لوگ مقدمات ہارنےپربھی کک بیکس لیتےتھے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی جیب میں پیسےڈالنے والا شخص نہیں ہے، عمران خان ہروقت ‏ملک کے بارےمیں سوچتے ہیں۔

دوسری جانب سینیٹر فیصل جاوید نے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ وزیراعظم اس قوم کےایک ایک ‏پیسےکی حفاظت کریں گے اور قوم کو بڑے نقصانات سےاللہ کےکرم سےبچائیں گے۔

ریکوڈک کیس کے حوالے سے فیصل جاوید نے کہا کہ آج کی فتح پاکستان کےلیےایک بہت بڑی ‏فتح ہے، ہم اللہ کا جتنا بھی شکراداکریں وہ کم ہے، تمام پاکستانیوں کومبارک۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں