تحریک انصاف کے رہنما علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ گالیاں دینا اور بدتمیزی کرنا ہمارا کلچر نہیں ن لیگ کی تاریخ ہے شیخ روحیل اصغرنےگالیاں دیں جس پرردعمل دیا۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے علی نواز اعوان نے کہا کہ 3 سال ہو گئے وزیر اعظم ایوان میں آتے ہیں لیکن بات نہیں کرنےدی جاتی، شاہ محمودقریشی سمیت دیگروزراکوبھی ایوان میں بات نہیں کرنے دی جاتی جب مرادسعیداسمبلی میں بات کرتےہیں اپوزیشن اٹھ کرچلی جاتی ہے۔
علی نواز اعوان نے کہا کہ گالیاں دینا اور بدتمیزی کرنا ہمارا کلچر نہیں ن لیگ کی تاریخ ہے اسمبلی میں بیٹھاہوں کوئی گالی دے گا تو کیامیں کچھ نہیں کہوں گا، سابق وزیراعظم اسمبلی میں کہتےہیں اسپیکرکوجوتاماروں گا۔
’لیگی رکن نے میری گاڑی کو ٹکر ماری‘ خاتون رکن کا الزام
ن لیگ کے رکن علی گوہربلوچ نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گالیاں علی نوازاعوان کی جانب سےشیخ روحیل اصغر کو دی گئیں حکومتی ارکان کی جانب سےگالیاں دی گئیں جس کاہم نےجواب دیا۔
انہوں نے کہا کہ علی نواز نےجو گالیاں دی جواب میں میں نےگالیاں نہیں پھول پھینکے، میرے نعرے علی نواز کی گالیوں کے جواب میں پھولوں کی مانندہیں اگر کوئی گالیاں دےگاتوہم خاموش کیسے رہ سکتے ہیں؟