پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

ایس اوپیز پر عمل نہیں تو نکاح بھی نہیں، بھارتی قاضی کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں بڑھتے کورونا کیسز اور تیسری لہر کے پیش نظر ریاست اترپردیش میں کورونا پروٹوکولز ‏پر عمل نہ کرنے پر قاضی نے نکاح نہ پڑھانے کا اعلان کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کورونا کے خلاف جنگ ‏میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں اس معاملے میں مسلمان بالخصوص علماء، آئمہ کرام، قاضی اور ‏مسلمان رہنما پیش پیش ہیں۔

ضلع مہوبہ میں مسلمان مذہبی رہنماؤں کی میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کورونا پروٹوکولز پر ‏عملدرآمد نہ کرنے پر نکاح نہیں پڑھایا جائے گا۔

قاضی محمد آفاق نے کہا کہ حکومت کی جانب سے دی گئی احتیاطی تدابیر، ہدایات اور ایس او ‏پیز پر سختی سے عمل کیا جائے اور خلاف ورزی کی صورت میں نکاح نہیں پڑھائیں گے۔

انہوں نے اپیل کی کہ کورونا سے محفوظ ماحول اور سماجی تحفظ کے لیے نکاح کی تقریب کو ‏محدود رکھنے کے ساتھ ساتھ حاضری کو بھی کم رکھا جائے، دلہا اور دلہن کے رشتہ داروں کی کم ‏سے حاضری کو یقینی بنایا جائے اور سادگی سے شادی کی جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں