The news is by your side.

Advertisement

وفاق نے کام کیا تو سندھ حکومت کریڈٹ کا سوچے گی، فیصل واوڈا

کراچی : وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے ہم نے دو سال حکومت کی ہے ہم سے 65 سال کا حساب نہ مانگیں۔

ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر آبی وسائل و رہنما پاکستان تحریک انصاف فیصل واوڈا اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں کیا، فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ کراچی میں مسئلہ نیت کا ہے، نیت ہوگی تو مسائل حل ہوسکتے ہیں۔

وفاقی وزیر آبی وسائل کا کہنا تھا کہ کراچی میں وفاق کام کرے گا تو سندھ حکومت کام نہیں کرنے دے گی اور اگر وفاق نے کام کیا تو سندھ حکومت کریڈٹ کا سوچے گی۔

رہنما پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ وعام آج اگر ہم سے شکوہ کررہے ہیں تو انہیں ہم سے توقعات ہیں لیکن ہم نے ابھی 2 سال حکومت کی ہے ہم سے 65 سال کا حساب نہ مانگیں، ہم نے دو سال حکومت کی ہے جو سزا دینی ہے دے دیں۔

فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ وفاق معاونت کرے گی لیکن صوبائی حکومت کو آپریٹ کرنا ہوگا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے 162 ارب کا اعلان کیا لیکن ایک روپیہ فراہم نہیں کیا، وفاق اعلان کرکے فنڈز نہیں دیتی تو ہم ان پر کیسے بھروسہ کرلیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں