The news is by your side.

Advertisement

‘امپورٹڈحکومت کو ختم نہ کیا تو میرا نام شہبازشریف رکھ دینا’

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ تیاری کرلو انشا اللہ اس مہینے نقشہ بدلےگا امپورٹڈحکومت کو ختم نہ کیا تو میرا نام شہبازشریف رکھ دینا۔

لال حویلی راولپنڈی میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ملک میں خانہ جنگی کے حالات پیدا ہو گئے ہیں ملک اس طرح نہیں چل سکتا فوری انتخابات کرائےجائیں۔

انہوں نے کہا کہ قربان جاؤں الیکشن کمشنر کہتا ہے 7ماہ تک انتخابات نہیں ہوسکتے بطور سابق وزیرداخلہ کہتاہوں ملک میں دہشت گردی کےخطرات ہیں سندھ جا کر کہوں گا یہ زرداری چور ہے ہروزلال حویلی سےجیل بھروکی تحریک چلاؤں گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کو ہٹانے کیلئے سب ایک ہو گئے ہیں ایک عمران خان کےخلاف سارے اکٹھے ہو گئے ہیں میں ساری قوم کو عمران خان کے پیچھےکھڑا کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ آج آپ کو بتانا چاہتا ہوں یہ میری 16ویں وزارت ہے پورے پاکستان کو پتہ ہے راولپنڈی غیرت مندوں کا شہر ہے آج عمران خان سے آخری بات کی ہے کہ اسمبلیوں سے استعفیٰ دے دو، میں عمران خان کی قیادت میں جیل بھرو تحریک کا اعلان کرتا ہوں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں