اتوار, جنوری 19, 2025
اشتہار

اسپیکر نے آج ووٹنگ نہ کروائی تو جیل جائیں گے، شاہد خاقان

اشتہار

حیرت انگیز

مسلم لیگ نے کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اسمبلی کے رولز میں کوئی ابہام نہیں اسپیکر نے آج ووٹنگ نہ کرائی تو جیل جائیں گے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما وسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے قومی اسمبلی آمد کے موقع پر میڈیا کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ اسمبلی رولز میں سب کچھ واضح ہے کوئی ابہام نہیں اگر اسپیکر نے آج عدم اعتماد پر ووٹنگ نہ کرائی تو جیل جائیں گے۔

ایک اور سوال کے جواب میں شاہد خاقان کا کہنا تھا کہ سرپرائز بہت ہوچکے، حکومت کے پاس اب کوئی سرپرائز نہیں ہے۔

- Advertisement -

لیگی رہنما سے صحافیوں نے جب یہ سوال کیا کہ وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کہ وہ کہیں نہیں جارہے تو شاہد خاقان نے مسکراتے ہوئے کہا کہ عمران خان کہیں اور نہیں جارہے بلکہ واپس گھر جارہے ہیں۔

اس سے قبل شاہد خاقان عباسی نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ جیسا بھی الیکشن تھا وزیراعظم آئین کےتحت آیا آئین کے تحت جارہا ہے رونادھونا، گالیاں دھمکیاں اس سےملک نہیں چل سکتا آپ کے پاس اکثریت نہیں رہی اب عدم اعتماد کا احترام کریں۔

انہوں نے کہا تھا کہ صدر، وزیراعظم اور اسپیکر کے پاس بہت سے اختیار ضرور ہیں لیکن وہ آئین نہیں توڑ سکتے آئین کے مطابق ووٹنگ کروائیں اور وقار سے وزیراعظم گھر جائیں ملک کا نظام آگے چلے۔

سابق وزیراعظم نے یہ بھی کہا تھا کہ کسی نے کوئی سازش نہیں کی یہاں سازش صرف عوام نے کی ہے یہ ناکام حکومت تھی جو تنگ تھی ملکی سیاسی کا تقاضا ہے عدم اعتماد کا سامنا کریں اور وقار سے گھر جائیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں