منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

‘سعودی اقامہ ایکسپائر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!’

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی وزارت افرادی قوت نے کہا ہے کہ اقامہ ایکسپائر ہوجائے تو فائنل ہروب نہیں لگے گا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر سوال کیا گیا کہ میرا کارکن گزشتہ 2 ماہ سے مفرور ہے، درخواست کے باوجود ہروب نہیں لگ رہا۔

اس پر وضاحت پیش کی گئی کہ فائنل ہروب کے لیے اقامے کا کارآمد ہونا ضروری ہے، بصورت دیگر درخواست ناقابل قبول ہوگی، دوسری شرط یہ ہے کہ کارکن مملکت سے باہر نہ گیا ہو۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ ہروب ایسے ملازمین کا فائل کیا جاتا ہے جو اپنے اسپانسرز کے پاس کام نہیں کرتے اور وہ ان سے لاتعلق ہو کر کسی دوسری جگہ کام کرتے ہیں جو غیر قانونی عمل ہے جس پر سخت کارروائی ہوتی ہے۔

قبل ازیں سعودی وزارت افرادی قوت نے ایک وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی کارکن کے ہروب کی رپورٹ 20 دن کے اندر منسوخ کرائی جاسکتی ہے۔

سعودی حکومت کی فضائی سفر سے متعلق غیرملکیوں کیلئے اہم وضاحت

واضح رہے کہ عرب میں غیرملکیوں کے لیے رہائش، اقامہ اور ویزوں کے قوانین واضح ہیں، گزشتہ روز ایک سوال پر انتظامیہ نے جواب دیا تھا کہ خروج وعودہ نکلوانے کے بعد مقررہ مدت کے اندر سفر کرنا لازمی ہوتا ہے بصورت دیگر ایک ہزار ریال جرمانہ عائد ہوگا، جرمانہ ادا کرنے کے بعد تنازل اور دیگر معاملات طے پائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں