سابق وزیراعظم و مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ٹرتھ کمیشن بنادیں تاکہ پتہ چلےملک میں کیا ہو رہا ہے اگر ٹرتھ کمیشن بناتومیں بھی پیش ہوکرسچ بتادوں گا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آج مسلم لیگ ن کی سینٹرل ایگزیکٹیوکمیٹی کااجلاس ہوا جس میں نوازشریف نےملکی صورحال پر گفتگو کی، نوازشریف نےکہاحالیہ الیکشن موجودہ حالات کےذمہ دارہیں، موجودہ حکومت پاکستان کےمسائل حل کرنےمیں ناکام رہی۔
انہوں نے کہا کہ آج مسلم لیگ ن کےکردارپربحث ہوئی کہ کیا لائحہ عمل اپنایاجائے ہم نےآمریت کامقابلہ کرناہےجوآج ملک میں نافذہے، آج میڈیاکودبایاجارہاہے،انسانی حقوق کوتلف کیا جا رہا ہے، دنیامیں میڈیاکی آزادی بڑھ رہی ہےپاکستان میں کم ہورہی ہے۔
شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ پی ڈی ایم نےفیصلہ کیاہےپہلاجلسہ کوئٹہ میں ہوگا، پی ڈی ایم بڑافورم ہےجس موجودہ حکومت سےنجات دلائےگی، آج شہبازشریف کی گرفتاری پربھی اظہاررائےکیاگیا، شہبازشریف کی گرفتاری حکومت کی بزدلی کاثبوت ہے، شہبازشریف کی گرفتاری ریاستی ہتھکنڈوں کاثبوت ہے، چیئرمین نیب غیرجانبدارہیں توبتائیں وارنٹ کیوں جاری کیے۔