تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

‘مغرب ہمیں شکست دینا چاہتا ہے تو میدان جنگ میں آزما کر دیکھ لے’

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مغرب ہمیں شکست دینا چاہتا ہے تو میدان جنگ میں آزما کر دیکھ لے۔

ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے پارلیمانی لیڈروں سے خطاب میں صدر پیوٹن نے کہا کہ آج ہم نے سنا ہے کہ وہ ہمیں میدان جنگ میں شکست دینا چاہتے ہیں آپ کیا کہہ سکتے ہیں، انہیں کوشش کرنے دیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے کئی بار سنا ہے کہ مغرب ہم سے یوکرائن کے آخر تک لڑانا چاہتا ہے یہ یوکرائنی عوام کے لیے ایک المیہ ہے لیکن ایسا لگتا ہے کہ سب کچھ اس طرف بڑھ رہا ہے۔

روسی صدر پہلے بھی مغرب کو خبردار کرچکے ہیں کہ ماسکو کو الگ تھلگ کرنے کی کوششیں ناکام ہوں گی۔ انہوں نے سوویت خلائی پروگرام کی کامیابی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ روس مشکل حالات میں شاندار کامیابیاں سمیٹ سکتا ہے۔

چند روز قبل روس کے صدارتی محل کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے واضح طور پر کہا تھا کہ روس اب کبھی مغرب پر اعتماد نہیں کرے گا۔

Comments

- Advertisement -